حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق میں امسال حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے وفادار ساتھیوں کے چہلم کے موقع پر اربعین مارچ میں ۱ کروڑ ۶۰ لاکھ سے زیادہ زوار نے شرکت کی۔
عراق کے مقدس مقامات کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق، اس سال کورونا وائرس کے قہر کے باوجود حضرت امام حسین اور ان کے وفادار ساتھیوں کے چہلم منانے اور اربعین ملین مارچ میں ۱۶ ملین یعنی ۱ کروڑ ۶۰ لاکھ سے زیادہ زوار نے شرکت کی۔
تصویری جھلکیاں: روز اربعین کربلائے معلی کے روح پرور مناظر
کورونا وائرس کی وجہ سے عراقی حکومت نے ایران سے 60 ہزار زائرین کو اربعین واک میں شرکت کی اجازت دی تھی، لیکن بعد میں یہ تعداد بڑھا دی گئی جس کی وجہ سے 90 ہزار ایرانی زائرین اربعین مارچ میں شریک ہوئے۔
عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے اعلان کیا کہ امسال چہلم کے پروگرام اور اربعین ملین مارچ کی سیکورٹی کے لیے 60 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے ، جن میں بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار سادہ لباس میں تعینات تھے۔
رضاکار فورس کے مزید بیان میں آیا کہ اربعین ملین مارچ کا پروگرام پرامن طریقے سے ترتیب دیا گیا تھا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔